اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹی 20 سکواڈ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا، جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے، تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

سیریزکا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری جبکہ تیسرا اورآخری میچ یکم فروری کو شیڈول ہے۔

یہ ٹی 20 سیریز آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے، یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 کے بعد پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط کرکٹ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز کی میزبانی کیلئے پی سی بی پُرجوش ہے، یہ سیریز پاکستانی شائقینِ کرکٹ کیلئے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی، تمام شیڈول میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے