اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف کے دو، سہیل شہزاد کا ایک سنچری بریک

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(ویب ڈیسک) ٹاپ کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این بی پی نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں دو سنچری بریک کھیلے جبکہ سہیل شہزاد نے حارث خان کے خلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے 0-4 کی کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں دیگر سینئر کھلاڑیوں محمد سجاد، اسجد اقبال، شاہد آفتاب نے بھی اپنے اپنے میچز جیتے لیے، نیشنل بینک سپورٹس کمپلکس میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز شاہد آفتاب نے دانیال شہزاد کو 0-4 سے اور مدثر یعقوب نے محمد یوسف کو شکست دی۔

محمد سجا د نے ایم فرحان، ایم فیضان نے شاہ خان، اویس اللہ منیر نے شاہ زیب رفی اور ذوالفقار عبدالقادر نے ایم شہباز کو ہرایا، محمد آصف نے برجیس خان، اسجد اقبال نے آفتاب بیگ، حسنین اختر نے محمد نسیم اختر، علی حمزہ نے غلام عباس، سہیل شہزاد نے حارث خان اور آئن مارک جون نے ناصر شاہ کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 48 کھلاڑیوں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے 2 ٹاپ کھلاڑی ناک آؤٹ راؤنڈز کیلئے کوالیفائی کریں گے، ٹاپ 8 کھلاڑی براہِ راست پری کوارٹر فائنلز میں جائیں گے جبکہ بقیہ 16 کھلاڑی لاسٹ 24 کے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے، ناک آؤٹ راؤنڈز بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل ہیں۔

پری کوارٹر فائنلز، کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بیسٹ آف 9 فریمز پر مشتمل ہیں، فائنل معرکہ بیسٹ آف 11 فریمز پر مبنی ہوگا، چیمپئن شپ میں انڈر 17 اور انڈر 21 کے جونیئر چیمپئنز بھی شرکت کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے