اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کی فہرست تیار

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(ویب ڈیسک) سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین میچز پر مشتمل سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ 15 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی۔

آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین میچز پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد جلد ہوگا، سلمان علی اغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کی میزبانی ممکنہ طورپر قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی مہم پر روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مائیک ہسین اور کپتان سلمان علی آغا کی مشاورت سے پندرہ رکنی سکواڈ پر مشاورت کر رکھی ہے۔

 مجوزہ فہرست کے مطابق صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان، شاداب خان، ابرار احمد، محمد نواز، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، فہیم اشرف شامل ہیں۔

 خواجہ نافع اور عثمان طارق میں سے ایک ٹیم میں شامل ہوگا۔ عثمان طارق کو سرپرائز پیکیج کے طورپر سکواڈ کا حصہ بنایا جایا جاسکتا ہے، ریروز کھلاڑیوں میں وسیم جونئیر، عبدالصمد اور خواجہ نافع شامل کیے جائیں گے۔

پی سی بی سربراہ کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت ٹیم کا اعلان ہوجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے