اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جعلی ای چالان، فیک ایس ایم ایس بارے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا موقف سامنے آ گیا

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نام سے جعلی ای چالان ویب سائٹس اور فیک ایس ایم ایس کے بارے میں آگاہی مہم جاری۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ای چالان سے متعلق ایس ایم ایس صرف مستند نمبر 8070 سے موصول ہوتا ہے، سیف سٹی ترجمان نے بتایا کہ شہری ای چالان کی تصدیق کے لیے سیف سٹی کی ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ کا استعمال کریں۔

سیف سٹی کبھی ایس ایم ایس کے ذریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا، سیف سٹی شہریوں سے کسی بھی قسم کا کارڈ نمبر، پن کوڈ یا سکیورٹی کوڈ طلب نہیں کرتا۔

ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ شہری مشکوک یا جعلی میسجز ملنے پر فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا FIA سائبر ونگ سے رجوع کریں، شہری کسی بھی مشکوک پیغام یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں، سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔

ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ سیف سٹی ایسی تمام جعلی ویب سائٹس اور فیک نمبرز کے خلاف قانونی کارروائی میں مصروف عمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے