اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ کا ناصر باغ پارک کی بحالی کا حکم

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(محمداشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ناصر باغ پارک کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کینال روڈ سے درختوں کی کٹائی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ درخت کاٹے نہیں گئے بلکہ صرف شاخیں کاٹی گئی ہیں، تین بڑی شاخیں انڈر پاس کی جانب بڑھ رہی تھیں۔

وکیل پی ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ روٹین کارروائی تھی اور شاخیں نہ کاٹنے کی صورت میں حادثہ پیش آسکتا تھا، اس پر جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ درخت کی وجہ سے کیا حادثہ پیش آسکتا تھا اور اب تک کتنے حادثات ہوئے ہیں؟

وکیل پی ایچ اے نے بتایا کہ پی ایچ اے نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہو چکی ہے، بیرسٹر حارث عظمت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر عدالت میں موجود ہیں، داتا دربار کے قریب ٹیپا نے ایک پرانے درخت کو اکھاڑنے کی کوشش کی جس پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ ناصر باغ کے پارک کو پی ایچ اے اپنی نگرانی میں بحال کرے گا، عدالت نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے کی اجازت اور علم کے بغیر کسی بھی درخت کی شاخیں نہیں کاٹی جائیں گی۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے