اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: جعلی اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف 507 مقدمات درج

12 Jan 2026
12 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) پنجاب میں 5 سالوں میں 507 جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، وکلا نے ٹرائل جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

5 سالوں میں جعلی وکلا، لڑائی جھگڑے اور مس کنڈکٹ پر کتنے وکلا کے خلاف پنجاب بار  نے کارروائیاں کیں، تفصیلات دنیا نیوز  نے حاصل کر لی ہیں۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں جعلی اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف 5 ہزار 7 سو 29 درخواستیں موصول ہوئیں، پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف 5 ہزار 66 درخواستوں کے فیصلے کئے۔

پنجاب بار کونسل  نے 507 جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے لائسنس معطل کر کے مقدمات درج کرائے جبکہ پانچ سالوں میں 138 وکلا کے خلاف کیس لائسنس منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ ٹریبونل کو بھجوائے گئے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ کا کہنا ہے کہ وکالت کے شعبے کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے، جعلی وکلا نے اس شعبے کو بدنام کیا۔

سابق سیکرٹری سپریم کورٹ آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ وکالت کے شعبے کو داغدار کرنے والے افراد کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے تاکہ عدالت جلد فیصلے کر سکے۔

قانونی ماہر عابد چیمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی وکلا کے خلاف ٹرائل کو جلد از جلد مکمل کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وکلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی وکلا کی روک تھام کیلئے پنجاب بار کونسل عدالتوں میں جمع کرانے والے وکالت نامہ کو ڈیجیٹل کرے تاکہ جعلی وکلا کو پکڑا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے