اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، آٹھ افراد جھلس گئے

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا جس سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے فیروزپور روڈ پر اٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکا ہوا، زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس سے دکان کی چھت اڑ گئی، بجلی کی تار بھی ٹوٹ گئی، دکان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو  نے آگ پر قابو پا لیا۔

خیال رہے کہ گیس سلنڈر اور گیس لیکج دھماکوں کے گزشتہ تین سال کے دوران صرف پنجاب میں 488 واقعات ہوئے جن میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،لیکن آج بھی متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کئی مقامات پر سلنڈرز کی غیر محفوظ موجودگی اور ری فلنگ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے