اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے استعمال سے مارنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے، جسٹس خالد اسحاق  نے عزت فاطمہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں، خانیوال میں ڈاگ کلنگ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے کمسن بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ ہوا۔

درخواست میں کہا گیا کہ رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں، پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی، لاہور ہائیکورٹ فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ آوارہ کتوں کیلئے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے