11 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق کاہنہ، ہلوکی میں سڑک پار کرتی معمر خاتون گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی ۔ متوفیہ کی شناخت 70 سالہ شاہین خاور کے نام سے ہوئی، جن کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
