11 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔
ریسکیو حکام کے مطابق شوکت خانم چوک کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، خوفناک حادثے کے باعث موٹر سائیکل سوار 19 سالہ عمان عبید موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے پیشِ نظر نوجوان کی لاش متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔
