11 Jan 2026
(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم کا کہنا ہے چھٹیوں کی توسیع کے نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف سکولوں پر ہو گا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلان کے مطابق کل جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کےمطابق چھٹیوں کی توسیع صرف سکولوں میں ہو گی۔
اس نوٹیفکیشن کا اطلاق دوسرے تعلیمی اداروں پر نہیں ہو گا جبکہ دیگر تعلیمی ادارے وقت مقررہ پر کھلیں گے۔
