اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مودی! کشمیر آتش فشاں پہاڑ جو بہت جلد پھٹنے والا ہے، مشعال ملک

11 Jan 2026
11 Jan 2026

(لاہور نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی! کشمیر آتش فشاں پہاڑ جو بہت جلد پھٹنے والا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ  یہاں آنا میرے لیے عزت کی بات ہے ، بھائی، بزرگ، بچے آئے ہیں غازی یاسین ملک کے لیے، اُن کا شکریہ، غازی تنہا مودی کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، عوام میں آئی ہوں، عام لوگ ہیں، تحریک عام لوگ چلاتے ہیں، کشمیر کے لیے آپ سب سٹریٹ فائٹرز ہیں آج راولپنڈی میں نکلے، ایک زمانے میں یاسین ملک ٹینچ بھاٹہ میں رہتے تھے ،انھیں راولپنڈی سے عشق ہے ۔

اہلیہ کشمیری حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اُمید ہے جو تحریک راولپنڈی سے چلے گی نتیجہ دے گی، ہمیں کسی چیز کا ڈر نہیں،مودی کو پیغام ہے یاسین ملک حق کی جنگ لڑ رہا ہے، زندہ رہا تو غازی اور مار دیا گیا گیا تو شہید کہلائے گا، اِس پر فخر ہوگا۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی! کشمیر آتش فشاں پہاڑ ہے، یاد رکھو تم ڈرپوک ہو، بے غیرت ہو، بہت جلد آتش فشاں پھٹنے والا ہے ، جلد بڑا پیغام آنے والا ہے تمہاری فلموں کا، تم  نے معرکہ حق میں ابھی ٹریلر ہی دیکھا ہے، بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں معرکہ حق کی مکمل فلم آنے والی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں موت کا کوئی ڈر نہیں، جو کشمیر کے لیے یاسین ملک کے ہمارے لیے نکلا ہے اُس نے بتایا کہ حق کے ساتھ ہے، 28 جنوری کو پھانسی کیس کی سماعت ہے، ہم پورے پاکستان میں عوامی رابطہ مہم چلانے جا رہے ہیں، میں عوام میں ڈائریکٹ آئی ہوں کیوں کہ مجھے مودی دہشت گرد کا خوف نہیں۔

اہلیہ کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری قوم اور پاکستانی قوم  نے ڈر کے بت توڑ ڈالے، اب ہندوتوا کے بت توڑنے نکلے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے بدسلوکی بچیوں سے زیادتیاں کسی صورت قبول نہیں اُن کو تحفظ دینے کے لیے آپ نے نکلنا ہے، انہوں نے جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے مودی ہے کے نعرے بھی لگوائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے