11 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے چور شہری عبد الرحمٰن کی موٹر سائیکل لے اُڑا۔
واردات 8 جنوری کی شام ایبٹ روڈ پر نجی کورئیر کمپنی کی پارکنگ میں ہوئی، سی سی ٹی وی میں پتلون اور جیکٹ پہنے چور پارکنگ میں داخل ہوتا نظر آتا ہے، ملزم ایک منٹ کی واردات کے دوران موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتا ہے۔
قلعہ گجر سنگھ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر واردات کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی، دیگر شواہد کی مدد سے موٹر سائیکل چور کی تلاش کی جا رہی ہے۔
