اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہال روڈ سولر مارکیٹ میں کروڑوں کا فراڈ ، 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

11 Jan 2026
11 Jan 2026

(لاہور نیوز) ہال روڈ سولر مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا معاملہ ، قلعہ گجر سنگھ پولیس نے چار دکانداروں سے مبینہ فراڈ کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ دکاندار عمیر یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا، جب کہ متاثرین میں عمیر یوسف کے علاوہ عقیل عامر، حسن بلال اور سید ابوذر بھی شامل ہیں۔ مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت ملزمان صغیر احمد، صدام حسین اور افضل کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ دکانداروں نے ملزمان کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار روپے امانتاً دیے تھے، تاہم ملزمان نے نہ تو رقم واپس کی اور نہ ہی طے شدہ سامان فراہم کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر درخواستوں پر بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے