اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل برجیس خان نے اپنے نام کرلیا

11 Jan 2026
11 Jan 2026

(لاہور نیوز) قومی انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب کے ایم فرحان کوشکست دے کر برجیس خان نے جیت لیا۔

چیمپئن شپ کا فائنل جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہواا، پی بی ایس اے کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں برجیس اور فرحان میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں برجیس خان نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فائنل جیت لیا۔

برجیس کی جیت کا سکور 45-62، 66-32، 36-65، 68-25، 40-65، 50-69 اور 10-63 رہا۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں ایم فرحان نے جہاں زیب جہانگیر کو 2-4 اور برجیس خان نے شاہ زیب رفیق کو زیر کیا۔

علاوہ ازیں تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی عبدالقادر میمن صدر پی بی ایس اے نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے