اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو ٹوکے مار کر قتل کردیا

10 Jan 2026
10 Jan 2026

(ویب ڈیسک)فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر پہنچ کر اُس کے والدین سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اپنی بیوی کا گلا کاٹنے والا مرد قانون کے سامنے مجرم ہے، اسے مثال بنایا جائے گا۔ قاتل شوہر کو قرار واقعی سزا دلوانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ غیرت، شک یا انا کے نام پر قتل کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ عورت پر ہاتھ اٹھانے والا کوئی بھی مرد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے