اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

10 Jan 2026
10 Jan 2026

(لاہور نیوز) شدید دھند اور خراب موسمی صورتحال کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اندرون و بیرونِ ملک آنے اور جانے والی مجموعی طور پر 22 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر تک محدود ہو گئی، جس کے باعث دبئی، جدہ، ابو ظہبی، ریاض، استنبول، دوحہ، کراچی اور شارجہ جانے اور آنے والی پروازیں دو سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر دھند میں لینڈنگ کے جدید نظام موجود ہونے کے باوجود بعض ایئرلائنز  نے حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثر ہونے والی ایئرلائنز میں پی آئی اے، سعودی ایئر، اتحاد ایئر، ایئر بلیو، امارات ایئر، سیال ایئر اور ترکش ایئرلائنز شامل ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ملکی و غیر ملکی تمام ایئرلائنز  نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال معلوم کر لیں تاکہ غیر ضروری انتظار سے بچا جا سکے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے