(لاہور نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو گیا۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، مجموعی طور پر بار کی 8 نشستوں پر 27 امیدواروں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے۔
لاہور بار کے صدر کی نشست پر تین امیدوار ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ مدمقابل ہیں، پندرہ ہزار آٹھ سو 51 رجسٹر ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
نائب صدر کی نشست پر پانچ امیدوار، نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر تین امیدوار کے درمیان مقابلہ جبکہ نائب صدر کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، سیکرٹری کی نشست پر چار امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر اسد عباس ،ثمینہ بسرہ اور سلمان رحیم کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہے، فنانس سیکرٹری کی نشست پر زہیب خان اور یاسر نزیر پڈھیار کے درمیان مقابلہ ہے، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر ارشد چدھڑ سمیت پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔
