اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سانحہ جی پی او چوک کے 18 سال مکمل، آئی جی پنجاب کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت

10 Jan 2026
10 Jan 2026

(لاہور نیوز) سانحہ جی پی او چوک کو ہوئے 18 برس مکمل ہو گئے جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والوں کو پنجاب پولیس سلام پیش کرتی ہے، 2008ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں  نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سانحہ جی پی او چوک کے شہداء میں 2 اے ایس آئیز اور 14 اہلکار شامل تھے۔

انہوں  نے کہا کہ سانحہ جی پی او چوک کے شہدا پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی، ملک و قوم کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس کا ہر سپاہی فرنٹ لائن فورس کی حیثیت رکھتا ہے، جام شہادت نوش کرنے والے غیور افسران و اہلکار لاہور پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ جی پی او چوک کے شہدا کے اہلخانہ کو محکمہ پولیس میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں، شہدا پولیس کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے