اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کو ایوی ایشن شعبے میں بڑا اعزاز حاصل ہو گیا

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (کٹائی) کو ہوائی اڈوں کی عالمی تنظیم ایئرورٹس کونسل انٹرنیشنل میں رکنیت دے دی گئی۔

سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اہم ذیلی ادارہ ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل میں شمولیت ملنا پاکستان کی ایوی ایشن کے لیے مثبت عمل ہے، عالمی سول ایوی ایشن کے حکام بھی سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کورسز کروانے آتے ہیں۔

سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ایوی ایشن سے متعلق 208 بین الاقوامی معیار کے تربیتی کورس کروائے جاتے ہیں اور اب تک 48 سے زائد ممالک کے سول ایوی ایشن سے منسلک ایوی ایشن ماہرین کو کورسز کروا چکے ہیں۔

 پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جوائن کرنے والے افسران اور عملے کو تربیتی ایوی ایشن کورسز کے لیے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے کورسز کرنا لازمی ہوتا ہے، عالمی تنظیم ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کے 170 ممالک رکن ہیں۔

حکومت نے ایوی ایشن شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے وزارت دفاع کو ٹاسک دے رکھا ہے، سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا ایئر پورٹس کی عالمی تنظیم میں شامل ہونا ان ہی کاوشوں کا تسلسل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے