اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 2018 سے 2025 تک چوری شدہ موبائل فونز استعمال کرنیوالوں کا ریکارڈ مرتب

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز کے خریدار ہوشیار ہوجائیں۔ پولیس موبائل ٹریکنگ یونٹ نے 7 سال کے دوران ٹریس ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ مرتب کر لیا۔

ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2025 تک 35 ہزار سے زائد افراد چوری شدہ موبائل استعمال کرتے رہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 35 ہزار سے زائد ڈیوائسز برآمد کرکے صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مالیت 8 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال چوری شدہ یا چھینے گئے 6 ہزار سے زائد موبائل ٹریک کیے گئے ۔ 2025 میں ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے، پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شہری آن لائن موبائل فون خریدنے سے گریز کریں۔

غیر رجسٹرڈ یا مشکوک موبائل فون خریدنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی، پولیس حکام کے مطابق صارفین ڈیلرز کی بجائے مستند ڈیلرز سے خریدوفروخت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے