اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق 11 جنوری کو صبح دس بجے مولانا فضل الرحمن جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع و مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بعد نماز ظہر جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ختم بخاری کے اجتماع سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان 12 جنوری کو بعد نماز ظہر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔

حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی اس دورے میں علماء کرام، سماجی شخصیات، جماعتی ذمہ داران اور پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق دورے میں مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار ودیگر بھی ہمراہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے