اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کی پتنگ بازی سے متعلق ہدایات، خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) والڈ سٹی اتھارٹی لاہور نے اندرون شہر پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، خستہ حال اور بوسیدہ چھتوں پر پتنگ بازی کو روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو مسلسل نگرانی کریں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو ہی پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت ہو گی، جبکہ غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نجم الثاقب نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے