(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں تیزی، سال 2025 میں 2 لاکھ 48ہزار سے زائد خواتین نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔
سال 2025 میں گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد خواتین نے زیادہ لائسنس بنوائے، سال2025 میں 1لاکھ 83 ہزار سے زائد خواتین نے کار کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
61ہزار خواتین نے موٹر سائیکل، 1833 نے ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 240خواتین نے رکشے کا اور 150 خواتین نے کمرشل ہیوی ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ خواتین نے موٹر سائیکل کے 86 فیصد،کار کے 32 فیصد لائسنس بنوائے،سال 2025 میں 10 ہزار سے زائد خواتین نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔
سال 2025 میں 77 ہزار سے زائد خواتین نے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کروائی، سال 2025 میں 2 ہزار سے زائد خواتین نے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔
پنک وین سے خواتین کی دہلیز پر لائسنس سہولیات مہیا کی جارہی ہیں،کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے بعد خواتین کو روزگار کے مواقع میسر ہو گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق خواتین کے لیے لاہور میں آبشار اور گوجرانوالہ میں ویمن انکلیو سینٹر بنائے گئے، لاکھوں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔
