اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے اضافے پر یکساں ٹیرف کے حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

 وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن نے سرکاری ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کے لیے یکساں ٹیرف کے بارے میں رجوع کیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکومتی درخواست پر 12جنوری کو سماعت کرے گی۔

نیپرا میں دائر درخواست میں سرکاری ڈسکوز کے ساتھ ساتھ کے-الیکٹرک پر بھی یکساں ٹیرف نافذ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اتھارٹی سے یکم جنوری سے منظور کردہ بنیادی ٹیرف پر نظرثانی کی جائے۔

وفاقی حکومت کی درخواست کے بعد بجلی نرخوں میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا اور بجلی ٹیرف سے متعلق حتمی فیصلہ سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ہوگا۔

قبل ازیں نیپرا نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا تھا، جس کے مطابق یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے