اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عمل درآمد شروع

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں اب جعلی مقدمات دائر نہیں ہوں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک لازم قرار دے دی گئی۔

درخواست گزار، مدعا علیہان اور فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی گئی، ضمانتی بانڈ جمع کرانے والوں اور بیانات دینے والوں پر بھی بائیو میٹرک لاگو ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کا اطلاق 20 جنوری 2026 سے ہوگا، اقدام کا مقصد نقالی کی روک تھام اور عدالتی شفافیت یقینی بنانا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کی نقول صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر کو بھجوا دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے