اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا لاہور سے لندن فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے لندن فضائی آپریشن بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے لندن پروازوں کا آغاز 6 سال کے وقفے کے بعد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے کی پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔

لاہور سے لندن جانے والی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 07 ہو جائے گی، پابندی سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے جبکہ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے