اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

08 Jan 2026
08 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) احتساب عدالت لاہور میں گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے 15 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، احتساب عدالت کے جج نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، دورانِ سماعت شریک ملزمان سلیمان احمد اور مظفر اقبال کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

عدالت نے چودھری مونس الہٰی کے اثاثے ضبط اور نیلام کرنے کے خلاف دائر درخواست پر بھی دلائل طلب کر لیے، مونس الہٰی نے یہ درخواست اپنی والدہ قیصرہ الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جنہیں انہوں نے مختار نامہ دے رکھا ہے۔

ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان میں محمد خان بھٹی، خالد محمود، سہیل اصغر اعوان اور آصف محمود سمیت دیگر افراد شامل ہیں، عدالت نے تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 15 جنوری کو آئندہ سماعت مقرر کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے