اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سردی کی لہر کے 18 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز نے کہا کہ سردی کی شدید لہر کے 18 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کے درمیان فرق میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن اور رات کے درجہ حرارت کا فرق کم ہونے سے سردی زیادہ شدت کے ساتھ برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آ چکا ہے، ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت مزید کم ہو کر 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز کے مطابق دن اور رات کے درجہ حرارت کے درمیان فرق کم ہونے کی وجہ سے سردی زیادہ شدت کے ساتھ محسوس ہو رہی ہے، جبکہ سردی کی جاری شدید لہر کے 18 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے