اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او لاہور کی زیرِ صدارت اجلاس، سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی غور

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سی سی پی او لاہور  نے کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کئے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ کشمیر ڈے کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

بلال صدیق کمیانہ  نے جرائم کی بیخ کنی کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ مربوط حکمتِ عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔

اجلاس کو شہر میں انسدادِ منشیات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس پر سی سی پی او لاہور  نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کی روک تھام کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں  نے موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او  نے کہا کہ ریکارڈ یافتہ بائیک لفٹرز کو مسلسل مانیٹر کیا جائے اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں خریدنے والے عناصر کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

سی سی پی او لاہور  نے غیر ملکی افغان شہریوں کو ٹریس کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کامبنگ آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ جرائم پیشہ اور غیر قانونی عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے