اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: ریلوے سٹیشن کے سامنے ٹریفک ری ماڈلنگ پراجیکٹ میں بڑا فیصلہ

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے ریلوے سٹیشن کے سامنے ٹریفک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی جی محمد طاہر فاروق ے کہا کہ ریلوے سٹیشن کے سامنے ان اور آؤٹ کا نظام ایئرپورٹ طرز پر متعارف کرایا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے، ریلوے سٹیشن کو حقیقی معنوں میں لاہور کا آئیکون بنایا جائے گا۔

رواں سال لاہور کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ کے ذریعے شہر کے اہم علاقوں میں پارکنگ کے مسائل حل کیے جائیں گے، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا دائرہ کار اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار تک پھیلایا جائے گا تاکہ شہر کے مزید علاقوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈی جی محمد طاہر فاروق نے مزید کہا کہ داتا دربار منصوبہ مکمل کر کے وہاں ٹریفک کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کیا جائے گا، حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانا، شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور شہر کو ایک منظم اور خوبصورت شکل دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے