اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پیسے بٹورنے کے واقعات پر برہم

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورنے کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم عناصر ان کی تصاویر استعمال کر کے خود کو بشریٰ انصاری ظاہر کرتے ہیں اور خیرات و فلاحی کاموں کے نام پر لوگوں سے رقم طلب کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر موجود متعدد جعلی آئی ڈیز ان کی نہیں ہیں اور عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں، یہ لوگ سستی اور گھٹیا حرکتوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جعلی اکاؤنٹس یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کسی مذہبی دن کے موقع پر غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے، جبکہ بعض افراد این جی او بنانے کے نام پر بیواؤں اور نادار افراد کی امداد کیلئے چندے کا تقاضا کرتے ہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ دنیا میں بے شرم لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، وہ اس مسئلے پر پہلے بھی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی دے چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود جعلی اکاؤنٹس کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر وہ کبھی کسی کی مدد کرتی ہیں تو وہ ذاتی طور پر اور خاموشی سے کرتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوشل میڈیا پر چندہ اکٹھا نہیں کیا، عوام سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی مشہور شخصیت کے نام سے پیسے مانگنے والے اکاؤنٹس پر اندھا اعتماد نہ کریں۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے