اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ اور ندیم مبارک پر جوا ایپ کی پروموشن کے کیس سے متعلق بڑی پیشرفت

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف جوا ایپ کی پروموشن کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔

 سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران رجب بٹ اور ندیم مبارک کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر اس وقت ہائیکورٹ میں مصروف ہیں لہٰذا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواستوں کو انتظار میں رکھ لیا تاہم دونوں ملزمان کی حاضری مکمل قرار دیتے ہوئے انہیں کمرۂ عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوا ایپ کی پروموشن کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے