06 Jan 2026
(لاہور نیوز) ہلوکی پھاٹک کے قریب افسوسناک حادثے میں ٹرین کی زد میں آ کر 14 سالہ لڑکی نیلم جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی اپنی والدہ نورین کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں کام کرنے جا رہی تھی، راستے میں نیلم قریبی دکان سے سامان لینے کیلئے رکی اور ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کی زد میں آ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے ریلوے پھاٹک پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
