اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

29 Dec 2025
29 Dec 2025

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کے پی، بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، آج سے 2 جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے، کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 1 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی، واشک میں بارش متوقع ہے، خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین اور شمالی اضلاع کے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے، بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے