29 Dec 2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے رانی گاؤں رحمان پورہ میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 20 سالہ اویس نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھا لیں، متاثرہ نوجوان کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاش مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کے بیانات پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
