اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی، وزیر داخلہ

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا، وزیر داخلہ نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹل اسمارٹ سٹی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنے گا، وزیر داخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر اسلام آباد شہر کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا، انہوں نے کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سکیورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے