19 Dec 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقوں باٹا پور اور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران تین منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں سائفن پل کے قریب دو ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت ندیم اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی کی تحویل میں موجود ملزم حیات کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
