18 Dec 2025
(لاہور نیوز) جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا معاملہ، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
ہڑتال نوٹس کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کی مذمت کرتی ہے، کسی بھی کیس کا فیصلہ تمام قانونی مندرجات پورے کئے بغیر نہیں دینا چاہیے۔
ہڑتال نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ایسوسی ایشن غیر آئینی فیصلے کیخلاف کل ہڑتال کرے گی، وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
