اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

پنجاب میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔منشیات کیسز اب عام عدالتوں کے بجائے خصوصی عدالتوں میں چلیں گے۔

حکام کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ہوں گے ۔سیشن ججز اور مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات دے دیئے جائیں گے۔

منشیات کے کیسز برسوں تک لٹکنے کا سلسلہ ختم کیا جائے گا۔ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی، سمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز ہوگی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے