اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں، رواں سال 2372 ملزمان گرفتار

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے کرسمس اور نیو ایئر کے تہواروں کے دوران ون ویلنگ اور ریسنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 2372 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف 2221 مقدمات درج کئے گئے ہیں، لاہور کی مختلف ڈویژنوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

اس دوران ماڈل ٹاؤن سے 536، کینٹ سے 519، سول لائنز سے 456، اور سٹی ڈویژن سے 330 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اور ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ  نے مزید کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ جان لیوا کھیل ہیں اور نوجوانوں کو اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے سے گریز کرنا چاہئے، انہوں  نے نوجوانوں کو موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن سے بھی بچنے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور  نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کی پہچان ہے اور شہریوں کو ون ویلنگ اور ریسنگ کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دینے کی درخواست کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے