اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں رشوت خوری کے الزام پر تحصیلدار گرفتار، مقدمہ درج

14 Dec 2025
14 Dec 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث تحصیلدار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، عبدالرحمان اقبال ٹاؤن سرکل نیاز بیگ میں بطور تحصیلدار فرائض سرانجام دے رہا تھا، مقدمہ میں تحصیلدار کے دیگر تین ساتھیوں نثار احمد، اعجاز اور علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزم تحصیلدار نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی نہ کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے رشوت وصول کی، اس کے علاوہ زمین کی حد بندی کرنے پر اشرف نامی شہری سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان جان بوجھ کر انتقال کے معاملات زیر التوا رکھتا تھا اور انتقال کے اندراج کے بدلے مالی فوائد طلب کرتا تھا، دورانِ انکوائری ملزم تحصیلدار الزامات کے جواب دینے میں ناکام رہا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحصیلدار عبدالرحمان کے موبائل فون سے مالی لین دین سے متعلق سکرین شاٹس بھی برآمد ہوئے ہیں جو کرپشن کے شواہد ہیں، مقدمہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو محمد صہیب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے