اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں صائم ایوب کا کون سا نمبر؟

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ہوم ٹرائی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

23 سالہ صائم ایوب نے سیریز میں پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 118 رنز سکور کیے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 114.56 رہا،انہوں نے 4 میچوں میں 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آخری 2 مقابلوں میں انہوں نے بالترتیب 27 اور 36 رنز بنائے اور دونوں میچز میں ایک، ایک وکٹ بھی لی، جس کی بدولت وہ فیصلہ کن مرحلے میں نمایاں رہے۔

ان بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صائم ایوب نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 295 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری جانب سکندر رضا 289 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے