اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کروانے کا عندیہ

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اندرون سندھ کے واحد نیاز سٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل میچز کروانے کا عندیہ دے دیا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے نیاز سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاز سٹیڈیم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، لائٹس کی بھی تنصیب ہوچکی ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی نے کہا ہے کہ میئر حیدرآباد نیاز سٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ کریں تو سٹیڈیم پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام شروع کردیا جائے گا۔

میئر حیدرآباد کاشف شورو نے پی سی بی کو سٹیڈیم کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نیاز سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کرکٹ کے دروازے کھول سکتی ہے، اس کے لیے محض سنجیدگی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کی اپنی ایک منفرد تاریخ ہے، نیاز سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے، جنوری 2008 میں پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے