اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نادرا نے شناختی نظام میں نئی اصلاحات کا اجرا کر دیا

01 Dec 2025
01 Dec 2025

(لاہور نیوز) نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجرا کردیا، شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت بھی کی گئی ہے۔

نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کی اشاعت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ریکارڈ کے جائزے کا طریقہ کار بھی ریگولیٹری اصلاحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کیلئے ویری فکیشن بورڈز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

 شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت کردی گئی ہے۔ متروک یا وصول نہ کئے گئے شناختی کارڈزکی تلفی کا طریقہ بھی شامل ہے جبکہ ایک سے زائد شناختی کارڈز کے معاملات نمٹانے کا طریقہ کار مزید واضح کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یتیم خانوں اور تحفظ اطفال کے اداروں کی رجسٹریشن کے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں، پاکستان اوریجن کارڈ کےلئے اہلیت کا معیار واضح کردیا گیا۔

سلسلہ نسب کی تصدیق کیلئے مطلوبہ دستاویزات اور کارڈ ہولڈر کے حقوق شامل ہیں، خریداری کے شفاف نظام کےلئے نادرا پروکیورمنٹ ریگولیشنز کی منظوری بھی دی گئی ہے، ترجمان نادرا نے بتایا کہ ریگولیشنز کی منظوری ادارے کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم ہے، نئے ریگولیشنز کا مکمل متن نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے