01 Dec 2025
(لاہور نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا یا نہیں، اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم کا بیان سامنے آ گیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر نہ ہونے سے متعلق خبر کی تردید کردی گئی،وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ مجھ سےمنسوب خبر غلط ہے، میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری طلبا سمیت ہر شہری کو کرنی ہوگی۔
پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کامزید کہنا تھا کہ ہمیں طلبا کی مشکلات کا احساس ہے مگر ان کی زندگی بھی قیمتی ہے، کم عمر طلبا اپنی سہولت کے مطابق سواری کا متبادل انتظام کریں، قانون کی خلاف ورزی پر معافی کسی کیلئے نہیں ہے۔
