اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

علی پرویز ملک سے کویتی سفیر کی ملاقات، پٹرولیم سیکٹر میں تعاون پر تبادلہ خیال

27 Nov 2025
27 Nov 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان المطیری نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان پٹرولیم سیکٹر میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کویتی سفیر کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا سچا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور طویل شراکت پر مبنی ہیں اور پاکستان پٹرولیم شعبے میں کویت کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

کویتی سفیر ناصر المطیری کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی ترقی دشمنوں کو کھٹکتی ہے اور وہ استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ناصر المطیری نے واضح کیا کہ کویت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی ترقی کا خواہاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے