26 Nov 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں بھائی نے بہن کے بال مونڈھ دیئے، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 15سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی بھائی کے گھر آئی تھی، ملزمان کو کسی کیساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا۔
ملزمان میں بھائی، بھابھی اور دیگر 2 رشتہ دار شامل ہیں، پولیس نےفرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
