اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا ایک اور اہلکار جرائم پیشہ نکلا، اہل علاقہ نے درگت بنا ڈالی

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کا ایک اور اہلکار جرائم پیشہ نکلا، ریس کورس کے علاقہ میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس کانسٹیبل اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا۔

مقامی لوگوں نے درگت بنا ڈالی، ملزم کو ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا گیا، واقعہ کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ایف آئی آر کے مطابق واردات کلب روڈ کے رہائشی شہری غلام محمد کے گھر میں ہوئی، ملزم کی شناخت پولیس کانسٹیبل مرزا حماد بیگ کے نام سے ہوئی۔

ملزم پولیس اہلکار پولیس لائنز جنرل ڈیوٹی پر مامور ہے، ملزم کے قبضے سے پستول اور پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق چند ہفتے قبل اسی طرح کی ایک واردات اسی محلے کے مکین کاشف کے گھر میں بھی ہوئی تھی۔

موبائل ویڈیو میں اہل علاقہ ملزم اور اس کا محکمانہ کارڈ دکھا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے