اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں اب تک 19 ہزار میگا واٹ بجلی کے صارفین سولر توانائی پر منتقل

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(لاہور نیوز) مہنگی بجلی سے جان چھڑانے کیلئے صارفین کا سولر توانائی کی طرف منتقل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور سمیت پورے ملک میں اب تک 19 ہزار میگا واٹ بجلی کے صارفین سولر توانائی کے استعمال کی طرف منتقل ہو چکے ہیں، اس میں آف گرڈ اور نیٹ میٹرنگ دونوں قسم کے سولر سسٹمز شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق، آف گرڈ کے تحت 13 ہزار میگا واٹ کے سولر سسٹمز نصب کئے جا چکے ہیں، جبکہ نیٹ میٹرنگ کے تحت 6 ہزار 340 میگا واٹ کے سسٹمز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، نیٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے صارفین اپنے اضافی پیدا کردہ بجلی کو قومی گرڈ میں واپس بھیج سکتے ہیں، جس سے ان کی بجلی کی قیمتوں میں کمی آتی ہے۔

لاہور سمیت ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 841 تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ، 18 ہزار 874 نیٹ میٹرنگ صارفین کی درخواستیں متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس موصول ہو  چکی ہیں، جو کہ سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور صارفین کے لئے ایک مثبت اشارہ ہے۔

ماہرین کے مطابق، سولر توانائی پر منتقلی نہ صرف بجلی کے اخراجات میں کمی کا باعث بن رہی ہے بلکہ یہ ماحول دوست توانائی کا استعمال بڑھانے کی طرف بھی ایک اہم قدم ہے، حکومت کی طرف سے سولر توانائی کی ترغیب دینے کے لئے مختلف سکیمیں اور مراعات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے صارفین کی سولر سسٹمز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے